
یہ شناختی فہرست ایک ایسا ذریعہ ہے جو آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گی کہ آپ کے لیے اپنی تحقیق کسی مناسب ناشر کو دینے سے پہلے کن کن امور کی جانچ ضروری ہے۔

کیا آپ اپنی تحقیق کسی باعتماد ناشر کو جمع کروا رہے ہیں؟
آپ کو کیسے یقین ہے کہ جس ناشر کے بارے آپ غور کر رہے ہیں وہ آپ کی تحقیق کے لیے موزوں ہے؟
پوری دنیا میں پہلے سے زیادہ تحقیق طبع ہورہی ہے۔
ہر ہفتے نئے ناشر آرہے ہیں۔
بہت سے محققین کو جعلساز ناشرین سے تحفظات ہیں۔
ناشر کو تلاش کرتے ہوئے مکمل راہنمائی تلاش کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے ۔

! اس فہرست کو ملحوظ رکھیے کہ آیا آپ کا منتخب ناشر باعتماد ہے
کیا آپ یا آپ کا ہم خیال / ساتھی اس ناشر کو جانتے ہیں؟
کیا آپ نے اس ناشر کی کوئی کتاب یا مطبوع باب پہلے کبھی پڑھا ہے؟
کیا اس ناشر کی طرف سے نئی آنے والی کتب تلاش کرنا آسان ہے؟
کیا کتب کو پھیلانے میں ان کا طریقہ کار واضح ہے؟
کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کی کتب کن شکلوں میں دستیاب ہیں اور ان کی قیمت کا معیار کیا ہے؟ ( مثال کے طور پر آن لائن کتابیں فروخت کے لیے ہیں یا مفت دیکھی جاسکتی ہیں، نرم یا سخت گتے والے کاغذ پر مطبوع ہیں؟ وغیرہ)
کیا ان کے تحقیقی مدیران کی قابلیت آپ کے مضمون میں ثابت شدہ ہے؟
کیا آپ آسانی سے اس ناشر کی شناخت اور اس سے رابطہ کرسکتے ہیں؟
کیا اس ناشر کا نام کتاب یا اس کی ویب سائٹ پر واضح دکھایا گیا ہے؟
کیا آپ اس ناشر سے ٹیلی فون، ای میل یا ڈاک سے رابطہ کرسکتے ہیں؟
کیا اس ناشر نے ویب سائٹ پر مواد کے جائزہ لینے کے طریقہ کو واضح لکھا ہے یا اگر آزادانہ یا خارجی تجزیہ کا طریقہ ہے تو وہ بھی واضح ہے؟
کیا وہ ناشر تجزیہ کسی ماہر ادارتی مجلس سے کرواتا ہے یا محض آپ کے مضمون کے محققین سے؟
کیا یہ کتابیں ان اشاریہ جات میں شامل ہیں جنہیں آپ یا آپ کے دوست استعمال کرتے ہیں؟
کیا آپ کی کتاب یا باب اشاریہ جات یا محفوظ ذخیرے میں آسانی سے مل جاتی ہیں؟
کیا ناشر بہت دیر تک محفوظ کرنے والے ذخیرے یا مطبوعات کی جدید حفاظتی تدابیر کو استعمال کرنے کی یقین دہانی کرواتا ہے ؟ مثلاً
!کے ذریعے OAPEN یا CLOCKSS
کیا ناشر کتب اور ابواب پر مستقل طور پر پہچان کے جدید ذرائع استعمال کرتا ہے؟
کیا ناشر اپنی ویب سائٹ پر یہ وضاحت دیتا ہے کہ ان کی مالی معاونت کیسے کی جاتی ہے؟
کیا یہ بات بالکل واضح ہے کہ مصنفین سے فیس وصول کی جائے گی یا نہیں؟
اگر کوئی قیمت ہے تو کیا ناشر کی ویب سائٹ پر اس کی مقدار ، کرنسی، فیس کی نوعیت اور فیس وصولی کا وقت درج ہے ؟
کیا ناشر کی ویب سائٹ پر فیس میں رعایت کے طریقے درج ہیں یا نہیں؟
کیا ناشر کی ویب سائٹ پر مصنفین کے لیے ہدایات مہیا کی گئی ہیں؟
مفت میسر کتب کے لیے؛ کیا ناشر کے پاس لائسنس کی حکمت عملی ہے، بشمول لائسنس کی ترجیحی نوع یا اس میں استثناء اور مصنف کو ضرورت پر کہاں اجازت حاصل ہوگی؟ کیا لائسنس کی تفصیلات اس مطبوع (کتاب یا باب) پر موجود ہوں گی؟ کیا آپ کی کتاب طبع ہونے کے فوری بعد مفت حاصل کی جاسکے گی؟
کیا ناشر آپ کو اجازت دیتا ہےکہ آپ اپنے کام کے حقوق کو اپنے پاس رکھ سکیں؟ ناشر آپ کو کن شرائط پر اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنی کتاب یا باب کی سافٹ کاپی کو اپنے ادارے کے ذخیرہ جیسی جگہوں میں تقسیم کریں؟
جہاں معاہدہ یا مالی منفعت کی ضرورت ہوتو کیا ناشر اس کی وضاحت کرتا ہے؟
کیا ناشر نے مصنفین، مدیران اور تجزیہ نگاران کے باہمی فائدے میں اختلاف کی صورت میں حکمت عملی کو واضح لکھا ہے؟
کیا ناشر نے واضح انداز میں مصنفین کو فراہم کی جانے والی خدمات درج کی ہیں ، جیسے مواد کی تنظیم و تنسیق، بازار میں تشہیر اور حقوق کی فراہمی میں کی ترتیب وغیرہ
کیا ناشر نے یہ واضح کیا کہ وہ کس طرح آپ کی کتاب کی پہنچ اور اس کے استعمال بارےآپ کو تمام تر تفصیلات فراہم کرے گا؟
کچھ اور امور جنہیں آپ کو جانچنا چاہیے؛
کیا ناشر کسی معروف صنعتی اقدام میں رکن ہے؟
پر عمل پیرا ہے؟(COPE) کیا ناشر طباعتی اخلاقیات پر مشتمل مجلس کی ہدایات
کی فہرست میں شامل ہے؟ (DOAB) کیا جس کتاب کو مفت تقسیم کیا جائے گا وہ
سے تعلق رکھتا ہے؟ (OASPA) اگر ناشر مفت تقسیم کا اختیار دیتا ہے تو کیا وہ
کیا ناشر کسی اور تجارتی تنظیم کا رکن ہے؟

! اگر آپ فہرست کے اکثر یا تمام سوالات کے جواب ’ہاں‘ میں دے سکتے ہیں
اس شناختی فہرست کو مکمل کیجیے اور اپنے مسودہ کو تب جمع کروائیے جب آپ مذکورہ فہرست کے اکثر یا تمام سوالات کے جواب ’ہاں‘ میں دے سکتے ہیں ۔
This translation was published in October 2021.